Tehqiq Jadid Mutaliq Qabre Masih

Regular price $15.00

حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ عنہ کی نادر  اور معرکہ آراءتالیف ’’ تحقیق جدید متعلق قبر مسیح  ؑ ‘‘پہلی مرتبہ 1936ء میں شائع ہوئی تھی۔" جو ایک عرصہ سے معدوم ہو چکی تھی ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے  خاکسار کے دل میں اس نایاب اور انتہائی مفید کتاب کو دوبارہ شائع کرنے کی تحریک پیدا ہوئی۔چنانچہ خاکسار نے اس میں مذکور حوالہ جات کو ان کے اصل ماخذوں سے تلاش کر کے اس میں شامل کیا اور اسے طباعت کے لئے تیار کیا۔ اس کے لئے مکرّم مولانا ہادی علی چوہدری صاحب نائب امیر و صدر اشاعت کمیٹی جماعت احمدیہ کینیڈا نے خصوصی توجّہ ، تدبّر ، فہم و فراست اور دلچسپی سے کتاب کے نقشِ ثانی کی تدوین و تیاری میں خاکسار کی مکمل راہنمائی کی اورمفیدمشورے دیئے ۔نیز آپ نے بعد میں تیار شدہ مسودہ کی پروف ریڈنگ بھی کی جس کے لئے آپ خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔ اس کے علاوہ  مکرّم سیّد مبشر احمد ایازؔ صاحب انچارج ریسرچ سیل ربوہ اور ان کے معاونین  نے انتہائی محنت شاقہ سے تمام حوالہ جات و اغلاط کی چھان بین کرکے 112 سفارشات مرتب کیں جس کے لئے وہ شکریہ کے مستحق ہیں ۔ عزیزم مرزا دانیال احمد صاحب نے بہت محنت سے اس کتاب کی کمپوزنگ اور ٹائپنگ کی ۔کتاب کا سرورق مکرم فرحان نصیر صاحب ٹورانٹو نے تیّار  کیا اور اس کی اشاعت کا تمام انتظام  مکرم شیخ عبدالودود صاحب سیکرٹری اشاعت نے کیا۔ وہ بہت شکریہ کے مستحق ہیں۔

خاکسار جناب ملک لال خان صاحب، امیر جماعتہائے کینیڈا  کا از حد شکرگزار ہے کہ آپ نے جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے یہ کتاب  شائع کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔ خاکسار تہہ دل سے ان تمام احباب کا بہت شکرگزاراور  ان کے لئے دست بہ دعا  ہے۔ فجزاءھم اللہ احسن الجزاء

                                                                    خاکسار

                                                            خلیفہ طاہر احمد عفی عنہ