مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒ
مسیحیت ۔ ایک سفر حقائق سے فسانہ تک‘ کتاب
Christianity – A Journey from Facts to Fiction
کا اردو ترجمہ ہے ۔حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یہ تصنیف عیسائیت کے بنیادی عقائد کا عقلی و نقلی دلائل کے ذریعہ محاکمہ ہے جس میں ابنیّت مسیح، کفارہ، تثلیث اور دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور ان عقائد کا غلط ہونا ثابت کیا ہے۔
انگریزی میں یہ کتاب پہلی مرتبہ ۱۹۹۴ء میں انگلستان سے طبع ہوئی تھی اور اس کے مختلف زبانوں میں تراجم بھی طبع ہوچکے ہیں۔ زیر نظر اردو ترجمہ محترم مسعود احمد خان دہلوی صاحب مرحوم (سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل) نے تیار کیا تھا جو قبل ازیں بالاقساط الفضل انٹرنیشنل میں طبع ہوچکاہے اور اب اس کی کتابی شکل میں طباعت دی گئی ہے۔
صفحات 175