Translation by Hazrat Mir Muhammad Ishaq Sahib(ra)
لفظ بلفظ اُردو ترجمہ
حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ کو حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی قربت اور سایہ میں وقت گزارنے کی انمول سعادت ملی اور آپ کی علمی اٹھان میں حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی سرپرستی اور دروس القرآن کا خاصہ حصہ تھا۔ حضرت میر محمد اسحاق صاحب نے قرآن کریم کے متن کا اردو زبان میں لفظی ترجمہ کیا ہے جو اپنی ذات میں ایک مشکل ترین کام ہے لیکن آپؓ نےاس ترجمہ میں دونوں زبانوں کے اسلوب، ترتیب، محاوروں اور دیگر باریکیوں کا خاصہ اہتمام کیا ہے،ہر عربی لفظ کے نیچے اردو ترجمہ درج ہونے سے قارئین اور طلباء کو مفہوم سمجھنے میں غیر معمولی سہولت ہو جاتی ہے یوں یہ لفظی ترجمہ پہلے ایڈیشن سے ہی مقبول عام کے درجہ پر فائز ہے۔