جموعہ کتب حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام
ضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی تحریر کردہ تمام کتب کا سیٹ ‘‘روحانی خزائن ’’ کے نام سے موسوم ہے جو 23 جلدوں پر مشتمل ہے ان جلدوں میں سن تالیف و تصنیف کے لحاظ سے کتب کو ترتیب دیا گیا ہے۔
روحانی خزائن کے سیٹ کی ہر جلد میں شامل کتب کا پہلے ایک تعارف و انڈیکس دیا گیا ہے جن کی مدد سے متعلقہ کتاب کے نفس مضمون کو باآسانی سمجھا جاسکتا ہے۔ نیز انڈیکس کی مدد سے حسب ضرورت کسی مطلوبہ حوالہ یا مضمون کو آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔
روحانی خزائن کے سیٹ میں شامل کتب کی تعداد 83 ہے۔ اگر براہین احمدیہ ، ازالہ اوہام، نورالحق اور اربعین کے حصص الگ الگ شمار کئے جائیں تو پھر یہ تعداد 91 بنتی ہے۔ روحانی خزائن کی 23 جلدوں کے کل صفحات گیارہ ہزار سے زائد بنتے ہیں۔