The Holy Qur’an with Urdu translation by Hazrat Khalifatul-Masih IV (rh)

Regular price $25.00

اُردو ترجمہ مع سورتوں کا تعارف اور مختصر تشریحی نوٹس

حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒ

زیرِ نظر ترجمہ قرآن مجید حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفة المسیح الرابعؒ کے وسیع مطالعہ، غور و فکر اور سالہا سال کے شب و روز کی انتھک محنت کے نتیجہ میں منظر عام پر آیا۔ یہ ترجمہ آسان، سلیس اور عام فہم ہونے کے باوجود اپنے اندر ایک ندرت رکھتا ہے۔ اس ترجمہ میں اس بات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے کہ یہ ترجمہ قرآن کریم کے متن کے بالکل مطابق ہو اور کسی صورت میں بھی یہ متن سے تجاوز نہ کرے۔ اس سلسلہ میں اتنی احتیاط برتی گئی ہے کہ اگر متن کے الفاظ کا اردو ترجمہ کرنے سے مفہوم واضح نہ ہوتا ہو تو ترجمہ کے ابلاغ اور سلاست کے لئے جو وضاحتی الفاظ ترجمہ میں شامل کئے گئے ہیں انہیں قرآن کریم کے تقدس کے پیشِ نظر بریکٹ میں رکھا گیا ہے تاکہ پڑھنے والے پر یہ امر واضح رہے کہ یہ اصل عربی متن کا ترجمہ نہیں بلکہ مترجم کے الفاظ ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک قسم کا لفظی ترجمہ ہے لیکن اس کے باوجود رواں، سلیس اور اردو زبان کے رائج الوقت محاورہ کے بھی عین مطابق ہے۔